عورت ابلیس اور خدا
مصنف : ادریس آزاد
کتاب پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جناب ادریس آزاد صاحب بھی جناب سرسید احمد خاں کی فکر سے متاثر ایک مصنف ہیں ۔کیونکہ کتاب کی شروعات بلکہ ان کی کتاب کا سارا دارمدار قدرے فرق کے ساتھ ڈارون کے بدنام زمانہ نظریہ ارتقاء پر ہے ۔فرق صرف اتنا ہے کہ ڈارون سمندر میں پہلے زندہ خلیوں کے پیدائش کا ذمہ دار اتفاقات کو ٹھہراتا ہے جبکہ ادریس صاحب اپنے پیشواؤں یعنی سرسید احمدخان اور پرویز احمد وغیرہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس کا ذمہ دار اللہ تعالیٰ کی ذات گرامی کوٹھہراتے ہیں۔ بہرحال اس نظریےکے بطن سے جنم لینے والی تحریر کی اہل حق کی نظر میں کوئی وقعت نہیں ہے ۔ اس لیے کہ یہ قرآن وسنت کے یکسر خلاف اور متضاد نظریہ ہے ۔ ڈارون کا نظریہ کیا ہے اور کیسے اسلام سے ٹکراتا ہے ۔ اس کے متعلق معلومات حاصل کرنے لیے آ پ درج ذیل لنک پر میرا مضمون پڑھ سکتے ہیں۔
کتاب تضادات کا مجموعہ ہے ۔ کتاب لکھنے کا مقصد اہل مغرب کی طرف سے تعدد ازواج وغیرہ کے حوالے سے اسلام او رنبی کریم ﷺ پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینا تھا ۔ اول تو جو جواب دیا گیا ہے وہ صرف چند صفحات سے زیادہ پر مشتمل نہیں ہے اور جو دیا بھی گیا ہے اس میں بھی مسلمانوں پر ہی الزام لگا دیا گیا ہے کہ اصل دین اسلام صرف قرآن میں ہے جبکہ آجکل کے مسلمان ناقابل اعتبار احادیث کے مطابق عمل کرتے ہیں اور اسی وجہ سے اسلام اہل مغرب کی نظر میں بدنام ہے۔ یعنی اس کتاب کو پڑھنے کے بعد بقول شاعر یہ کہا جا سکتا ہے کہ
خود بدلتے نہیں ،قرآن کو بدل دیتے ہیں
موصوف کا دعوٰی ہےکہ سواے میرے آج تک کسی مسلمان نے ان الزامات کا تسلی بخش جواب نہیں دیا ہے ۔ حالانکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب ان الزامات کا بہت تسلی بخش جواب اپنی کتاب میں دے چکے ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب کا جواب درج ذیل لنک پر ان کی کتاب میں پڑھا جاسکتا ہے ۔
کتاب پر بھرپور تبصرے کے لیے کئی صفحات درکا رہیں جو لائبریری کی محدود جگہ پر میسر نہیں ہیں۔تاہم یہ کتاب ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو اقوام عالم میں سیکس یعنی جنسیات کی تاریخ کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں نیز ان معلومات سے اقوام مغرب کو یہ الزامی جواب دیا جاسکتا ہے کہ جنسیات کے لحاظ سےجن کا ماضی اور حال اس قدر متعفن زدہ ہو ان کو اسلام پر طعنہ زنی کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔ تاہم چونکہ یہ ایک الزامی جواب ہوگا جو کہ ایک حق کے متلاشی کے لیے مفید نہ ہوگا۔چناچہ اسلام پر جنسیات کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کو یہ کتاب رفع کرنے میں بُری طرح ناکام ہے اور غیر مفید ہے ۔ (تبصرہ نگار: طارق اقبال سوہدروی)
Aurat Iblees Aur Khuda By Idris Azad
Note: All the books posted here are only for reference and academic functions solely. If you actually love books please support the writers and get the initial laborious copies from the book seller of your native market
Post a Comment Blogger Facebook