0

ایمان کی روشنی

مؤلف : آصف خورشید
   
 Eman Ki Roshni by Asif Khursheed
بچوں کے لیے عام طور پر ہمارے ہاں کہانیوں اور لطیفوں کی ایسی کتب مروج ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں اور زیادہ تر کہانیوں میں پیسے اور دولت کی محبت کا تاثر دیا جاتا ہے۔ ایسے واقعات اور کہانیاں بجائے بچوں کی تربیت کے ان کے اخلاقی بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ اس امر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ بچوں کےلیے ایسی کہانیاں مرتب کی جائیں جو ان کی دلچسپی کا بھی باعث ہوں اور ان کی بہتر تربیت بھی ہو سکے۔ ادارہ دار الابلاغ نے اس سلسلہ میں بہت اہم قدم اٹھایا ہے اور بچوں کےلیے بہت ساری کہانیاں مرتب کر کے شائع کی ہیں۔ ’ایمان کی روشنی‘ بھی اس سلسلہ میں آصف خورشید صاحب کی ایک دلکش کاوش ہے۔ جس میں صحابہ کرام کی زندگی کے واقعات کو قلمبند کیا گیا ہے۔ ان واقعات میں کھجوروں کی سرزمین، روشنی، سچا رب، امانت، انوکھی حکمت عملی، مدینے کا قیدی اور جھوٹا خدا شامل ہیں۔ یہ ایمان افرو زواقعات حقیقت میں ایمان کی تقویت کا باعث بنیں گے۔(ع۔م)


نوٹ : اس ویب سائٹ پر موجود تمام کتابیں اس غرض سے دی جارہی ہی ہیں کہ اردو زبان جاننے والوں کو معلوم رہے کہ کس مصنف کی کونسی کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔ تاکہ وہ ان کا مطالعہ کرکے اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے اچھی کتب کو منتخب کر سکے ۔ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ جو کتاب ان کو پسند آئے وہ اس کے متعلقہ پبلشر سے خرید کر اپنے گھر میں رکھیں تاکہ مصنفین کے ساتھ ساتھ پبلشر حضرات کو بھی مالی فائدہ حاصل ہو سکے ۔ شکریہ
 
 

Post a Comment Blogger